الجزائر میں بچوں کی ڈکیتی
الجزائر سٹی: الجزائر میں بچوں کی جانب سے بہت بڑی ڈکیتی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ملک کی بڑی موبائل فون مارکیٹ میں ڈکیتی کی ایک ایسی وڈیوز وائرل ہوئیں، جن میںحیران کن طور پر کم عمر بچوں نے بہت بڑی ڈکیتی کی ہے۔ مذکورہ حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ بچوں نے واردات کا فخریہ اعتراف کرتے ہوئے اسے دہرانے کی کھلی دھمکی بھی دے رہے تھے۔
حکام کے مطابق سیکورٹی اداروں نے ان بچوں کو حراست میں لے لیا۔ وڈیو میں 10 سے 13 سال کی عمر کے بچے نظر آئے، جنہوں نے دارالحکومت الجزائر کے مشرقی علاقے الحراش کے بلفور محلے میں واقع ملک کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ میں دکانوں کو لوٹا۔ انہوں نے دکان داروں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہو سکے تو اپنی دکانوں میں رات گزار کر دکھائیں، بچوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار انہوں نے صرف 20 کروڑ سنتیم چرائے جبکہ اگر کوئی موجود نہ ہوتا تو وہ 2 ارب سنتیم تک لوٹ لیتے۔ واضح رہے کہ ایک جزائری دینار 100 سنتیم کے برابر ہوتا ہے۔ اس وڈیو نے الجزائر میں شدید عوامی رد عمل کو جنم دیا۔