ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی امریکی ملک سورینام میں چاقو حملے میں 5بچوں سمیت 9افراد ہلاک

پاراماریبو: جنوبی امریکی ملک سورینام میں ایک شخص کے چاقو کے حملے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک بچہ اور ایک بالغ شدید زخمی ہو گئے، واقعہ دارالحکومت پاراماریبو میں پیش آیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سورینام کے دارالحکومت پاراماریبو میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک شخص نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 بالغ افراد اور 5 بچے ہلاک ہو گئے۔ حملے میں ایک بچہ اور ایک بالغ زخمی بھی ہوا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے دوران اس نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر بھی تیز دھار آلے سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے ملزم کو ٹانگوں میں گولی مار کر زخمی کیا اور حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں