لاہور:حکومت نے چکن غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور کر دیا، حکومت کی جانب سے ایک کلو مرغی پر 250 روپے ٹیکس عائد کیے جانے کا انکشاف۔
پنجاب برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف گوندل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ برائلر انڈسٹری سنگین مسائل کا شکارہے۔
حکومت نے زندہ برائلر کی قیمت 383 روپے فی کلو فکس کی ہوئی ہے، اس میں 63 فیصد تک ٹیکسز ہیں یعنی حکومت 250 روپے وصول کررہی ہے جبکہ فارمر کے حصے میں صرف 130 روپے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مرغی آج بھی سستی ہے لیکن حکومتی ٹیکسز کی بھرمار نے برائلر کو لوگوں کی قوت خرید سے باہر کر دیا ہے، حکام نے سنجیدگی نہ دکھائی تو 60 دن بعد ملک میں برائلر کا بحران آئوٹ آف کنٹرول ہوجائے گا۔
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو 63 فیصد ٹیکس کو کم کرنا ہوگا، ملک کے باقی تین صوبوں میں برائلر کی قیمت طلب و رسد پر طے ہوتی ہے لیکن پنجاب میں قیمت زبردستی فکس کر دی گئی ہے۔