ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم قانون سازی کی توثیق


اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ اجلاس میں دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم پیشرفت بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں بلدیاتی حکومتوں کے نظام سے متعلق اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشنز میں ایک بار پھر تاخیر کا امکان ہے اور حکومت نے اس سلسلے میں قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد میں وارڈز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں