ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت مہنگائی اور بیروزگاری مٹائے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری مٹائے۔ گاڑی والوں کو صرف سہولت نہ دے، ریڑھی والوں کو بھی جینے کا حق دیا جائے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں شیخ رشید اپنے وکلا کے ساتھ پہنچے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، پیرا والے اور دوسرے لوگ ان کا سارا سامان الٹ دیتے ہیں، یہ ان کی گھر کی روزی روٹی ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھاکہ میں اپیل ہی کرسکتا ہوں ریڑھی والوں اور چھابڑی والوں پر رحم کیا جائے، حکومت گاڑی والوں کو صرف سہولت نہ دے، ریڑھی والوں کو بھی جینے کا حق دیا جائے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کوشش کریں اس ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ہو۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں