ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آپ لوگوں کوہرباربیوقوف نہیں بنا سکتے،سلمان اکرم راجا

اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی دہشتگرد گٹھ جوڑ کی بات بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش ہے، آپ لوگوں کو ہربار بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی دہشتگردانہ گٹھ جوڑ کی بات بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش ہے، لوگ سب جانتے ہیں، لوگوں کو ہربار بیوقوف نہیں بنا سکتے، یہ کوشش اب چھوڑ دینی چاہیے۔ لوگوں کو پتا ہے کہ وہاں دہشتگردی کیوں ہے؟۔

 ایک ماہ قبل ایک جرگہ بلایا گیا تھا جو کے پی اسمبلی کی عمارت پر منعقد ہوا تھا، وہاں سب نے جو بات کی وہ واضح ہے، لوگ جانتے ہیں وہاں دہشتگردی، بدحالی اور خون خرابہ کیوں ہے؟ آپ اپنے کسی خودساختہ بیانیہ کے پیچھے چھپ نہیں سکتے۔

دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سیکورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے نیوز کانفرنس میں کہا کہ دہشتگردی کے 80 فیصد واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں دہشتگردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور وہاں سیاسی اور دہشت گردانہ گٹھ جوڑ نشونما پا رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں