ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل میں کوئی اختلاف نہیں، تعلقات مکمل طور پر پرفیکٹ: ذرائع

اسلام آباد میں باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کو ہٹانے یا ان کی جگہ کسی مبینہ ’’ونڈر بوائے‘‘ کو لانے سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایسی کسی کوشش یا منصوبے پر نہ تو غور ہو رہا ہے اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت سمجھی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان تعلقات، باہمی اعتماد اور احترام پہلے کی طرح مضبوط اور شاندار ہیں، اور ان کے ورکنگ ریلیشن شپ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔ ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ذریعے نے براہِ راست سوال پر کہا کہ دونوں کے تعلقات بالکل ٹھیک اور مثالی نوعیت کے ہیں۔

ذرائع نے اس تاثر کو بھی رد کر دیا کہ کسی بڑے منصوبے کے تحت کسی نئے کردار یا ونڈر بوائے کی تلاش جاری ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم کے عہدے یا فوجی قیادت کے ساتھ ان کے تعلقات کو کمزور کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بحث سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے ایک حالیہ کالم کے بعد سامنے آئی تھی، جس میں ونڈر بوائے اور گرینڈ پلان کا ذکر کیا گیا۔ تاہم باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ اس کالم سے جڑی تمام تشریحات محض قیاس آرائیاں ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں