ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم کی حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید، عوامی غصے کی ممکنہ لہر سے متنبہ کردیا

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے عالمی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی عدالت کے مجرم نیتن یاہو کو تحفظ دے رہا ہے اور اس نے وینزویلا کے صدر کو بھی اغوا کیا، پھر بھی پاکستان کے حکمران ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

 جامعہ مرکز علوم اسلامیہ میں منعقدہ تقریبِ تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹرمپ عالمی سطح پر نوآبادیاتی نظام کے قیام کے لیے سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو عالمی عدالت انصاف کا مجرم ہے، لیکن ٹرمپ اس کو پناہ دے رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی حمایت کر رہا ہے۔

حافظ نعیم نے پاکستان کے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران ٹرمپ کی آشیر باد کے لیے بے تاب ہیں جب کہ عوام کی رائے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں عوام کا غصہ پھٹ سکتا ہے۔ اگر عوام بپھر گئے تو حکمرانوں کے لیے فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کو جمہوریت دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ اقامت دین کی جدوجہد کریں اور امت کو مشترکات پر اکٹھا کرنے کی کوشش کریں، جماعت اسلامی تمام مسالک کی عزت کرتی ہے لیکن کسی بھی مسلک کی نمائندہ نہیں ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے حکمرانوں کو عوام کی حمایت حاصل کرنے کی اہمیت اور سچائی کی بنیاد پر حکومت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں