ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کا آئین کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ


کراچی:

شہر قائد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے صوبائی آفس کا دورہ کیا، جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ، فردوس نقوی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے علامہ مبشر حسن اور علامہ صادق جعفری شریک تھے۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ حیات عباس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہر قائد اور سندھ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے 8 فروری کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اصل عوامی مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں آئین کی بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عدلیہ کی مکمل آزادی کو یقینی بنایا جائے۔


Express News

حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں مشکلات کھڑی کی گئیں، سہیل آفریدی کا ویڈیو بیان جاری


Express News

سندھ انتظامیہ اور سہیل آفریدی کے درمیان رات بھر جاری آنکھ مچولی ختم، وزیر اعلیٰ کراچی پہنچ گئے

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور فروری سے قبل سیاسی انتقامی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

ایم ڈبلیو ایم نے اعلان کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی ہر کال پر سندھ بھر میں لبیک کہا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے خبردار کیا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

آخر میں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں