ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس چوری کیخلاف بڑا اقدام : ملک بھر میں 7 ہزار 390 ٹی بی ایس سسٹمز نصب کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں گیس چوری اور لیکیج کی مؤثر روک تھام کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 7 ہزار 390 ٹی بی ایس سسٹمز کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹی بی ایس (TBS) سسٹم کے ذریعے یہ نشاندہی ممکن ہو سکے گی کہ کہاں سے گیس چوری ہو رہی ہے یا کہاں گیس لیک ہو رہی ہے۔ ایک ٹی بی ایس سسٹم 10 سے 15 ہزار میٹرز کے نیٹ ورک کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے گیس کی نگرانی کا نظام مزید مضبوط ہو جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے سسٹم پر 6 ہزار 600 ٹی بی ایس سسٹمز نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نیٹ ورک پر 790 ٹی بی ایس سسٹمز لگائے جا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے گیس چوری میں نمایاں کمی آئے گی اور صارفین کو بہتر اور منصفانہ گیس فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں