ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات پر ملائیشیا جانےوالے 8 مسافر آف لوڈ

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ملائیشیا جانے والے 8 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملے نے وزٹ ویزے کی آڑ میں بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے مسافروں کو روکا۔ مسافروں نے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے ملائیشیا کا وزٹ ویزا حاصل کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پوجا امیت، راج کچن، عتیق خان، محمد سعد، عزیر عزیز، کرامت اللہ، عامر خان اور ذیشان خان شامل ہیں، جبکہ گروپ کی قیادت پوجا امیت کر رہی تھی۔

ملزمان پرواز نمبر ڈی سیون 109 کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹس اور وزٹ ویزوں پر ملائیشیا روانہ ہو رہے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ویزا کے حصول کے لیے مسافروں نے جعلی دستاویزات جمع کروائیں اور مختلف ایجنٹوں کو فی کس 4 لاکھ 95 ہزار روپے ادا کیے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسافروں کا مقصد ملائیشیا میں ملازمت حاصل کرنا تھا، جبکہ ان کے موبائل فونز سے امریکا کے جعلی ویزے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں