ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ، ہم ضرورآئیں گے: مولانا فضل الرحمان

سرگودھا: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ آئے جے یو آئی ضرورآئے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن آئین کا تقاضا ہیں حکومت کو کسی بھی وقت کروانے ہی ہوں گے۔یہ بات انہوں نے پنجاب کے شہر سرگودھا کے قصبہ ہجن آمد پر مولانا جاوید نعمانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے مولانا سے سوال کیا کہ سی ایم کے پی کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب میں پروٹوکول نہیں ملا ،جس پر اُنہوں نے پنجابی میں دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ کجھ شہر دے لوگ ظالم سن کجھ سانوں وی مرندا شوق وی سی‘۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، نہیں معلوم کے اُن کا کیا فلسفہ ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ آئے جمعیت علماءاسلام ضرور سامنے آئیں گی۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کب تک اکٹھی رہ سکتی ہیں تو اِس پر مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اُن سے پوچھیں، بس گرتے پڑتے چل رہے ہیں آپس میں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں