ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹی پی دہشت گرد، کارروائی ہونی چاہیے مگر کے پی اسمبلی کو آن بورڈ لینا ضروری ہے، چئیرمین پی ٹی آئی

داہگل: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک دہشت گرد جماعت ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم کے پی اسمبلی کو بھی آن بورڈ لینا ضروری ہے۔

داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ملاقاتیں نہیں ہو رہی ہیں، ہر ہفتے ملاقات کے لیے جاتے ہیں لیکن اجازت نہیں دی جاتی،  ملاقاتیں نہ ہونے سے عوام میں بانی کے تئیں ہمدردیاں مزید بڑھیں گی۔

سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی نے دورہ شروع سے قبل سندھ حکومت کے رویے پر شکریہ ادا کیا لیکن دورے کے آخری دن ان کا راستہ روکا گیا، سہیل آفریدی کے دورے میں کوئی نقصان یا ہنگامہ نہیں ہوا اور عوام نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ٹی ٹی پی سمیت تمام جماعتیں جو ملک کے خلاف سرگرم ہیں، انہیں دہشت گرد تصور کیا جانا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہونی چاہیے اور کے پی اسمبلی کو بھی اس عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر نے 8 فروری کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج پُرامن اور مہذب ہوگا اور عوام رول آف لاء کے لیے باہر نکلیں گے، سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے، اور ملاقاتیں نہ ہونے سے پارٹی کو سیاسی اسپیس نہیں ملے گا۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مخالف آوازیں برداشت کرنا چاہیے، اور اگر کراچی میں کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہیں، پارٹی کے اہم فیصلے بانی کے اختیار میں ہیں اور چئیرمین کے طور پر ان کی ذمہ داری امانت کے طور پر قبول کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں