ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر آصف زرداری کا بحرین کا دورہ مکمل،اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

صدرِ مملکت آصف علی زرداری بحرین کا 4 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

دورے کا مقصد پاکستان اور بحرین کے مابین موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

دورے کے اختتام پر بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے مناما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدرِ مملکت کو الوداع کیا۔

صدر آصف زرداری کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال ہوا، جبکہ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے اہم پیش رفت بھی سامنے آئی۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے قیام کے دوران بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، وزیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ اور وزیرِ مالیات و قومی معیشت شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران صدرِ پاکستان کو شیخ عیسیٰ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے نئے امکانات بھی اجاگر ہوئے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں