ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ گل پلازہ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں 2 آئینی درخواستیں دائر، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

سانحہ گل پلازہ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں 2 آئینی درخواستیں دائر کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک درخواست سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، حارث و دیگر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جبکہ دوسری درخواست سماجی رہنما بیرسٹر حسن خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ گل پلازہ شاپنگ مال کراچی کا مصروف کمرشل سینٹر ہے۔گل پلازہ سانحے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو تعین کرکے کارروائی کاحکم دیا جائے کیونکہ سانحہ اداروں کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے۔

درخواست میں حکومت کو نقصان کا تخمینہ کرکے ازالہ کرنے کا ار متاثرین کو معاوضہ دینے کا بھی حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا۔


Express News

گل پلازہ میں باہر نکلنے کے راستوں پر بھی دکانیں بنائے جانے کا انکشاف


Express News

کراچی بار کا سانحہ گل پلازہ متاثرین کی مفت قانونی معاونت فراہمی کا اعلان 


Express News

سانحہ گل پلازہ پر جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

درخواست گزاروں نے عدالت سے دکانداروں کے ہونے والے نقصان کی بھرپائی کا بھی حکم دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ اداروں کی غفلت سے معصوم شہریوں کی جانیں گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

بیرسٹر حسن خان نے درخواست میں سندھ حکومت، کمشنر کراچی، کے ایم سی، ایس بی سی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ گل پلازہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور اس کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

بیرسٹر حسن خان نے درخواست میں استدعا کی کہ کراچی کی تمام عمارتوں کا ریکاڈ چیک کیا جائے جبکہ گل پلازہ کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیس چلنے تک متعلقہ مکموں کے افسران کو معطل کیا جائے۔ بیرسٹر حسن خان نے بتایا کہ تمام فریقین کو لیگل نوٹسز بھی ارسال کردیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں