ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال 2026ء کا شاندار آغاز، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول کا ایکسپورٹر بن گیا

پاکستان زرعی برآمدات میں استحکام اور تیز رفتار ترقی کے ساتھ عالمی قیادت کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

بین الاقوامی جریدہ گلف نیوز نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پذیرائی پر مہر ثبت کر دی۔

سال 2026 کے آغاز پر پاکستان ایک اور اعزاز کے ساتھ دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کنندہ ملک بن گیا۔ دسمبر 2025 میں پاکستانی چاولوں کی برآمدات نے 14 فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ کر کے عالمی منڈی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


Express News

وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشیں؛ وفاق نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو برآمد کرنے کی اجازت دیدی


Express News

4 برس میں برآمدات 60 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف


Express News

وزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلیے اہم اقدامات کی ہدایات

باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی اضافے نے پاکستان کی برآمدی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دسمبر 2025 میں پاکستان نے 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول عالمی منڈیوں میں برآمد کیے، جبکہ ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں۔

شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے ویتنام پر سبقت حاصل کر کے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستان سے سب سے زیادہ چاول متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔

پاکستانی باسمتی چاول کے عالمی معیار اور مسابقتی قیمتوں نے بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔ برآمدات میں مسلسل اضافہ زرعی شعبے میں مؤثر اصلاحات، عالمی منڈیوں کے بڑھتے اعتماد اور قومی معیشت کی پائیدار سمت کا واضح مظہر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں