ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی استحکام آ چکا ، پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ڈیووس : سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور ملک پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

وفاقی  وزیر خزانہ نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، حکومتی نمائندے اور نجی شعبے کے قائدین ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں، جس سے سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی آئی اے کی نجکاری ایک اہم پیشرفت ہے، جو معیشت میں اصلاحات کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈیووس میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور پاکستان کاروباری و سرمایہ کاری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ان کی سعودی عرب کے وزیر خزانہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہوتا، بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، اسی لیے حکومت اندرونی سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں