ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب بھر میں تمام فائر سسٹمز کے آڈٹ کا اعلان، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تمام فائر سیفٹی سسٹمز کا آڈٹ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

فائر سسٹمز کے آڈٹ کے اعلان کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ فائر سیفٹی سے متعلق نئے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے اور موجودہ فائر سیفٹی سسٹمز کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر ہوں، اسپتال، اسکول یا نجی ادارے، جہاں کہیں بھی شارٹ سرکٹ یا آتشزدگی کا خدشہ موجود ہے وہاں مکمل جانچ کی جائے گی تاکہ آگ لگنے کے خطرات کو بروقت روکا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور فائر سیفٹی کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں