ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کیخلاف مزید کارروائی نہیں ہوگی لیکن جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے: ٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک بار پھر سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اپنی جوہری سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنا ہوں گی، اور خبردار کیا کہ اگر جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا تو امریکا کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکا کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے باعث ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا گیا۔ ان کے مطابق اگر امریکا نے ایران کے ایٹمی نظام کو نشانہ نہ بنایا ہوتا تو ایران دو ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر سکتا تھا۔

انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوششیں ترک کر دینی چاہئیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے خلاف مزید کسی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں سڑکوں پر لوگوں کو اندھا دھند نشانہ بنایا جا رہا تھا، لیکن ان کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد ایرانی حکام نے سینکڑوں افراد کو پھانسی دینے کا منصوبہ ترک کر دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں