ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکش اداکارہ شاہ رخ خان کو ’انکل‘ کہنے پر تنقید کا شکار، وضاحت پیش کردی

ترکی کی معروف اداکارہ ہانڈے ارچل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شاہ رخ خان کو ’انکل‘ کہنے کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

ہانڈے نے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کو بند کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں، خاص طور پر جب اداکارہ کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈز کی تقریب میں شاہ رخ خان کی خفیہ طور پر فلمبندی کا معاملہ سامنے آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانڈے کو مسکراتے ہوئے اسٹیج پر موجود شاہ رخ خان کی ویڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان انعامات دینے کے لیے مصری اداکارہ آمنہ خلیل کے ساتھ موجود تھے۔


Express News

شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کا موبائل کیوں چھینا؟ ویڈیو وائرل


Express News

رنویر کے فلم چھوڑنے پر شاہ رخ خان نے ڈان 3 میں واپسی کی شرط عائد کردی

یہ منظر مداحوں کے درمیان بہت مقبول ہوا اور فوراً قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہانڈے نے یہ ویڈیو بعد میں اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کی، جس سے شاہ رخ خان کے مداحوں کا جوش اور بڑھ گیا۔

تاہم، ایک اسکرین شاٹ میں ہانڈے کی پوسٹ کے ساتھ یہ عبارت لکھی نظر آئی، ’یہ کون انکل ہیں؟ میں تو بس اپنی دوست آمنہ خلیل کی ویڈیو بنارہی تھی، میں ان کی فین نہیں ہوں‘ اس پر ہانڈے نے ’ایکس‘پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’جھوٹ‘ ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں