ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم سے کم 2 سال لگ سکتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم از کم دو سال کا وقت درکار ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کا پہلا مقصد عوام کی جانیں بچانا اور تاجروں کی بحالی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سانحے کی مکمل انکوائری کا حکم دیا ہے، جس کی رپورٹ کسی بھی وقت سامنے آ سکتی ہے۔ اگر رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو فوراً جوڈیشل انکوائری کرائی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ میں اتنی ہی دکانیں تعمیر کی جائیں گی جتنی پہلے تھیں اور تاجروں کو قریبی پلازوں کی دکانوں میں منتقل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایس او پیز پر بات کر رہا ہے، اور جن مارکیٹوں میں ایس او پیز مکمل نہیں ہوں گی، انہیں بند کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں