ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور، کھلے مین ہول کے سانحے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب


لاہور:

داتا دربار کے قریب ترقیاتی کاموں کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

کھلے مین ہول میں خاتون کے اپنے بچے سمیت گرنے کے رپورٹ شدہ واقعے کی مکمل، شفاف اور باریک بینی سے تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی چوبیس (24) گھنٹوں کے اندر اپنی جامع رپورٹ سفارشات سمیت وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی، جس میں واقعے کے ذمہ داروں کا تعین بھی شامل ہوگا۔


Express News

لاہور کے کھلے مین ہول میں ماں اور 3 ماہ کی بیٹی کے گرنے کی خبر فیک ہے، عظمیٰ بخاری


Express News

لاہور،ماں اور بیٹی کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ، خاتون کے والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کے رکن، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس (اسپیشل برانچ) رکن اور ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن)، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رکن اور سیکرٹری کمیٹی ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کنوینر کو اختیار حاصل ہوگا کہ ضرورت پڑنے پر دیگر ارکان کو بھی کمیٹی میں شامل کر سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور جو بھی فرد یا ادارہ غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں