ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شفافیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

لاہور :  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت کا بنیادی عزم ہے۔ انہوں نے فوڈ سیکیورٹی، حفظانِ صحت اور معیار کی نگرانی کے لیے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ ادارہ خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کی شفاف نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کا ریگولیٹری ادارہ قائم کیا گیا ہے، جو قوم کے لیے ایک بڑی خدمت ہے۔

شہباز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ادارے کے قیام کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاوٹ کے خاتمے، غذائیت کی فراہمی اور فوڈ سیکیورٹی کے فروغ میں یہ اتھارٹی مؤثر کردار ادا کرے گی۔

وزیرِ اعظم کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیے فرانزک لیبارٹریز کا جال بچھایا گیا ہے تاکہ ناقابلِ تردید شواہد فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے سائنسدانوں اور ماہرین کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کی خدمت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں