ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

مودی اور ٹرمپ کا رابطہ، امریکا نے بھارت پر عائد ٹیرف پاکستان سے بھی کر دیا

نئی دہلی: امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، مودی اور ٹرمپ کا رابطہ، امریکا نے بھارت پر عائد ٹیرف پاکستان سے بھی کم کر دیا۔

بھارت اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج میری اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار گفتگو ہوئی۔

مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا نے بھارت پر عائد ٹیرف اب کم کر کے 18 فیصد کر دیا ہے۔ بھارت کے 140 کروڑ لوگ اس اقدام کےلیے امریکی صدر کےممنون ہیں۔

 بھارت امریکی صدر کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روکنے پر اتفاق کیا ہے اور اب وہ بھارت کو امریکا اور ممکنہ طور پر وینیزویلا سے زیادہ تیل خریدنے کی اجازت دے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور دیگر اشیا خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے جس سے امریکی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔

 بھارت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ امریکی اشیا پر اپنے ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کو صفر تک کم کرے گا۔ معاہدے کے تحت امریکی حکومت بھی بھارت پر عائد جوابی ٹیرف کو 25 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کردے گی۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی صدر نے بھارت پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیاتھا، جبکہ پاکستان پر بھارت کے مقابلے میں 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں