ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق آئی جی پنجاب عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے مقرر کر دیا گیا

لاہور: حکومت نے سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان نے عثمان انور کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب کے عہدے پر فائز ہونے والے ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس میں اصلاحات اور عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار قائم کیے، جن کی وفاقی وزیر داخلہ نے کھلے طور پر تعریف کی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے بطور آئی ج پنجاب پولیس میں نہ صرف مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا بلکہ اصلاحات کو عملی شکل دی، جو مستقبل میں بھی ایف آئی اے میں مثبت اثر ڈالیں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پنجاب پولیس میں ادارہ جاتی اصلاحات اور مؤثر انتظامی اقدامات نے قابلِ ستائش پیش رفت کی۔

اسی سلسلے میں راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ راؤ عبدالکریم اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے عہدے پر فائز تھے۔ علاوہ ازیں، راجہ رفعت مختار کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے، جس سے پولیس اور وفاقی اداروں میں تبدیلیوں کا ایک جامع عمل مکمل ہوا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں