ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: 9 سالہ بچے کو خطرناک سوشل میڈیا ٹرینڈ مہنگا پڑگیا

امریکا میں 9 سالہ کیلیب چابولا ایک خطرناک سوشل میڈیا ٹرینڈ کے دوران بری طرح زخمی ہو گیا، جب اس نے ٹک ٹاک پر لائکس حاصل کرنے کے لیے ایک پلاسٹک کا سینسری کھلونا مائیکروویو میں گرم کیا۔ ابتدائی طور پر کیلیب کی والدہ نے سمجھا کہ وہ اپنا ناشتہ تیار کر رہا ہے، تاہم حقیقت یہ تھی کہ کیلیب ایک چھوٹے کھلونے کو گرم کر رہا تھا، جس میں جلنے کا شدید خطرہ موجود تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب کیلیب نے مائیکروویو کھولا تو کھلونا پھٹ گیا اور جیل نما مواد اس کے چہرے اور ہاتھوں پر چھلک گیا، اس کے نتیجے میں کیلیب کو سیکنڈ ڈگری جلنے کے زخم آئے اور اس کی آنکھ مکمل طور پر سوج گئی۔ فوراً والدہ نے اسے برن سینٹر منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

برن سینٹر کی نمائندہ کیلی میک ایلیگوٹ نے کہا کہ جیل نما مواد انتہائی چپچپا اور دیر تک گرم رہنے والا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے زخمی ہونے کا عمل تیز اور شدید ہو گیا۔

کیلی میک ایلیگوٹ نے والدین کو خبردار کیا کہ ایسے کھلونوں کو مائیکروویو یا کسی بھی گرم کرنے کے طریقے سے استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، کیلیب خوش قسمت ہے کہ اسے زیادہ سنگین زخم نہیں آئے، ورنہ یہ واقعہ زندگی کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا تھا۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نک اسمتھ نے اس واقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پلیٹ فارم پر خطرناک سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے مواد کی اجازت نہیں ہے، کمپنی خودکار نظام کے ذریعے ایسی ویڈیوز کو ہٹا دیتی ہے اور گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں 99.8 فیصد خطرناک مواد کو پہلے ہی ہٹا دیا گیا جبکہ 24 گھنٹوں کے اندر 97 فیصد ویڈیوز ختم کر دی گئی تھیں۔

ماہرین تعلیم اور سائبر سیکیورٹی کے مطابق، سوشل میڈیا پر بچوں میں خطرناک ٹرینڈز کی ترویج ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں ایسے چیلنجز کے خطرات سے آگاہ کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں