ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی شدید مذمت، دہشتگردی کیخلاف عملی اقدامات کا مطالبہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین بربریت ہے جس پر خاموشی مزید نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد اب اسلام آباد میں بھی دہشتگردوں نے اپنی وحشیانہ کارروائی سے نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردی کی لہر مسلسل شدت اختیار کر رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک قوم صرف مذمتی بیانات اور ٹوئٹس پر اکتفا کرتی رہے گی، اور یہ سلسلہ مزید کب تک برداشت کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عملی اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں تاکہ اس ناسور کا مستقل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرونی مداخلت کے جن شواہد کا بارہا ذکر کیا جاتا ہے انہیں قوم کے سامنے لایا جائے، عوام کو اعتماد میں لیا جائے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو بھی سخت فیصلے ضروری ہوں وہ فوری طور پر کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں شدید غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں