ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم اے کی گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی

پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبرپختونخوا میں اتوار سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، چترال اپر اور لوئر، دیر اپر اور لوئر، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اپر اور لوئر اور کولائی پالس میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بارش اور برف باری کے باعث بالائی علاقے ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ہے اور بالائی اور برف باری والے علاقوں میں سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ اور شہریوں کو آندھی، گرج چمک اور برف باری کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں