ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد

کراچی میں سندھ حکومت نے سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری گرلز کالجز پر ہوگا۔

ڈائریکٹر کالجز کے مطابق طالبات اور خواتین اساتذہ کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر غلط استعمال کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ ان شکایات کے بعد طالبات اور اساتذہ کے تحفظ اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ پرنسپل اور کالج عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی ماحول کو محفوظ اور باوقار بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں