ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب  میں بارانِ رحمت کے لیے کل نماز استسقا ادا ہوگی

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک بھر میں بارش کی دعا کے لیے نمازِ استسقاء ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ 12 فروری کو مملکت کی تمام بڑی اور چھوٹی مساجد میں یہ خصوصی نماز ادا کی جائے گی تاکہ اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت کی التجا کی جا سکے۔

اعلامیے میں مسلمانوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ عاجزی اور انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور حاضر ہوں اور کثرتِ استغفار کے ذریعے اپنی کوتاہیوں پر معافی طلب کریں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں اس روحانی اجتماع کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ائمہ کرام خصوصی خطبات اور دعاؤں کا اہتمام کریں گے جن میں امتِ مسلمہ کی مغفرت، رحمت اور خیر و برکت کے لیے اجتماعی دعا کی جائے گی۔

شاہ سلمان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ توبہ و رجوع الی اللہ اختیار کریں اور اس یقین کے ساتھ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہی زمین کو زندگی عطا کرنے اور آسمان سے بارش نازل کرنے والی ذات ہے۔

اس موقع پر لاکھوں افراد مساجد کا رخ کریں گے اور خشوع و خضوع کے ساتھ بارش کی دعا کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں