ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی نرخوں میں مجوزہ تبدیلیوں پر آئی ایم ایف اور پاکستان میں مشاورت

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجلی کے مجوزہ ٹیرف میں ردوبدل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف حکام نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف حکام کے مطابق مذاکرات کے دوران اس بات پر خصوصی غور کیا جا رہا ہے کہ ٹیرف میں ممکنہ ردوبدل کا اضافی بوجھ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر نہ پڑے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ سماجی تحفظ کے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


Express News

بجلی کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری

علاوہ ازیں آئی  ایم ایف کے ساتھ مجوزہ ٹیرف ترامیم کا جائزہ اس تناظر میں بھی لیا جائے گا کہ آیا یہ حکومتی وعدوں اور جاری معاشی پروگرام کے اہداف سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق کسی بھی ممکنہ تبدیلی سے قبل مالیاتی نظم و ضبط اور طے شدہ اصلاحاتی اقدامات کو پیش نظر رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ٹیرف میں ردوبدل کے مہنگائی، عوامی اخراجات اور مجموعی معاشی استحکام پر ممکنہ اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات اور معاشی استحکام کے درمیان توازن قائم رکھنا مذاکرات کا اہم حصہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں