کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز 2002 میں ترامیم کر کے فائر سیفٹی کے اقدامات کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
اب نئی ترامیم کے تحت پبلک سیل اور صنعتی عمارتوں میں فائر فائٹنگ کے لیے مخصوص زیر زمین اور اوور ہیڈ واٹر ٹینک لازمی ہوں گے، جبکہ تصدیق شدہ مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ ڈرائنگز جمع کروانا بھی لازمی ہے۔
کمپلیشن پلان کی منظوری کے لیے سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور بلدیاتی اداروں کی این او سی لازمی ہوگی۔ ہر دکان میں کم از کم ایک فائر ایکسٹنگوئشر نصب کرنا لازم ہے، جبکہ ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے لیے ہر 400 مربع فٹ پر ایک فائر ایکسٹنگوئشر ضروری قرار دی گئی ہے۔
مزید برآں، کمرشل علاقوں میں عمارت کی مجموعی پارکنگ کے ساتھ موٹر سائیکل وزیٹر پارکنگ فراہم کرنا لازمی ہوگا تاکہ فائر سیفٹی اور پارکنگ کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔