ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’گاڈ فادر‘ کے اداکار رابرٹ ڈیوول انتقال کرگئے 

مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر کے اداکار رابرٹ ڈیوول انتقال کرگئے، لیجنڈری اداکار نے فلم میں مافیا وکیل کا کردار ادا کیا تھا۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گاڈ فادر اور اپوکالیپس ناؤ میں اپنے کرداروں کی وجہ سے شہرت پانے والے معروف اداکار رابرٹ ڈیوول 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیجنڈری اداکار کی اہلیہ لوسیانا ڈیوول نے ان کی موت کی تصدیق گزشتہ روز کی۔ 

انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ کل میں نے اپنے شوہر، ایک اچھے دوست، اور اپنے وقت کے عظیم اداکاروں میں سے ایک کو الوداع کہا، ان کی موت گھر میں ہی ہوئی۔ 


Express News

نامور بھارتی گلوکارہ انتقال کرگئیں

شہرت سے دور رہنے والے رابرٹ ڈیوول نے بہترین اداکار کے لیے آسکر ایوارڈ بھی جیتا جب کہ وہ 6 بار دیگر کیٹیگریز میں بھی نامزد ہوئے تھے۔ 

اپنے 6 دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران، انہوں نے مرکزی اور ضمنی کردار دونوں میں شاندار اداکاری کی، اور بالآخر ہدایت کار بھی بنے۔

لوسیانا ڈیوول نے کہا کہ دنیا کے لیے، وہ ایک آسکر جیتنے والے اداکار، ہدایت کار، اور مصنف تھے لیکن میرے لیے وہ سب کچھ تھے۔  

یاد رہے کہ رابرٹ ڈیوول نے 1983 میں ’ٹینڈر مرسیز‘ میں ایک زوال پذیر کنٹری گلوکار کا کردار ادا کر کے آسکر جیتا تھا جب کہ ان کو آخری فلم کے لیے بھی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جو انہیں نہیں مل سکی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں