ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کی جیل میں رہائش اے ون اور علاج بہترین ہورہاہے، رانا ثنا کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہترین سہولیات حاصل ہیں اور ان کی رہائش کی صورتحال  اے ون ہے جبکہ طبی سہولتیں بھی اعلیٰ معیار کی فراہم کی جا رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے تحریک انصاف پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا، 8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی گئی مگر اس کے لیے مناسب تیاری نظر نہیں آئی، اور جس انداز سے دھرنے دیے گئے اس سے بہتر تھا کہ ایسے مظاہرے نہ کیے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسے احتجاجی اقدامات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید پارٹی کے ساتھ یا خود بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سازش ہو رہی ہے، حکومت کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ کارکنان ڈی چوک کے بجائے سنگجانی چلے جائیں تاکہ مذاکرات ہو سکیں اور یہ ایک سنجیدہ پیشکش تھی، مگر اسے قبول نہیں کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کو مختلف ذرائع سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ ملک میں جلد انقلاب آنے والا ہے،اس معاملے میں محسن نقوی بھی براہِ راست رابطے میں تھے اور انہوں نے ڈی چوک جانے سے روکنے کی کوشش کی، بعد میں مؤقف بدل دیا گیا۔

مشیرِ سیاسی امور نے مزید کہا کہ اگر ملاقاتوں کو سیاسی نعرے بازی یا گالم گلوچ کے لیے استعمال نہ کیا جائے تو کوئی رکاوٹ نہیں، مگر بقول ان کے بانی پی ٹی آئی جیل میں رہنا نہیں چاہتے کیونکہ وہاں ان کا دل نہیں لگتا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سابق دورِ حکومت میں بھی فیصلوں میں بشریٰ بی بی کا کردار تھا اور اس حوالے سے شواہد موجود ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے کزن عمیر نیازی نے مؤقف اختیار کیا کہ مذاکرات کی ہمیشہ قیمت ہوتی ہے، مگر عمران خان اپنی ذات کے لیے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے اور اپنے مقدمات عدالتوں میں لڑنا چاہتے ہیں، نظام چاہتا ہے کہ وہ جھک جائیں مگر وہ ایسا نہیں کریں گے، اور کسی سیاستدان نے اتنی طویل مدت مسلسل جیل میں نہیں گزاری۔

عمیر نیازی نے مزید کہا کہ علیمہ خان کا پارٹی سیاست میں کوئی کردار نہیں اور وہ صرف اپنے بھائی کی رہائی کے لیے سرگرم ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں