ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب بھر میں رمضان نگہبان دسترخوان، لاکھوں روزہ داروں کی اجتماعی افطار

مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مخیر حضرات اور مختلف اداروں کے اشتراک سے رمضان نگہبان دسترخوان سجا دیے گئے، جہاں لاکھوں روزہ داروں نے افطار کیا۔

وزیراعلیٰ نے دسترخوان کے انعقاد پر مخیر افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک احساس، اخوت اور خدمت کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی کفالت اور خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور نگہبان دسترخوان اسی جذبے کی عملی مثال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر آنے والے روزہ دار کا بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور حکومت اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

حکومت پنجاب کی سرپرستی اور مخیر افراد کے تعاون سے صوبے بھر میں 300 سے زائد نگہبان دسترخوان قائم کیے گئے۔ مختلف شہروں میں سجے دسترخوانوں پر قورمہ، بریانی، روح افزاء، پکوڑے اور سموسوں سمیت دیگر لوازمات سے روزہ داروں کی تواضع کی گئی۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اجتماعی افطار میں شرکت کی، جبکہ راولپنڈی، بہاولپور، جہلم، قصور اور سرگودھا میں بھی ہزاروں افراد دسترخوان پر پہنچے۔ کئی مقامات پر اعلیٰ افسران نے بھی روزہ داروں کے ساتھ افطار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاکھوں افراد کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی خدمت ہی اصل عبادت ہے اور حکومت عوام کی فلاح کے لیے ایسے اقدامات کا دائرہ مزید وسیع کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں