ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں کی گئی جوابی کارروائیوں میں70 دہشت گردوں کوٹھکانے لگا دیا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گرد عناصر کے خلاف کی گئی حالیہ کارروائی میں بڑی تعداد میں شدت پسند مارے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ابتدائی اطلاعات بتاتی ہیں کہ افغانستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً 70 ہے۔

ایک نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے اور ریاست اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر بھی خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہزاروں کارروائیاں کی جا چکی ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد افراد گرفتار اور کئی شدت پسند ہلاک ہوئے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ حالیہ کارروائی افغانستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی، جہاں مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق دستیاب شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارے جانے والوں میں اکثریت ایسے افراد کی تھی جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

طلال چوہدری نے افغانستان کی عبوری حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دوحہ معاہدے کے تحت افغان حکام نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھے گا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں