ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی کا پاکستانی اسکلڈ لیبر فورس کیلیے 10 ہزار سے زائد ویزے جاری کرنے کا اعلان

روم: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان داخلی سلامتی، غیر قانونی امیگریشن اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے تعاون مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ قانونی امیگریشن کے فروغ کے لیے پاکستان کی اسکلڈ لیبر فورس کے لیے 10 ہزار 500 ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔

اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا استثنیٰ دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ اس معاملے پر پیش رفت کی جائے گی۔

محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ائیرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر سخت نگرانی کے باعث نمایاں کمی آئی ہے۔

اس موقع پر اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستانی وزارت داخلہ کی پالیسیوں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں