ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیمر گاڑیوں کی دستیابی کے لیے سابق وزیراعلیٰ علی امین کی گاڑیاں استعمال کی گئیں، ذرایع

علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی واپس لینے کی خبریں مسترد کر دی گئی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کی سکیورٹی پر مجموعی طور پر 77 اہلکار تعینات ہیں، جن میں 58 سکیورٹی ونگ، 12 ایف آر پی اہلکار اور 7 ریگولر پولیس اہلکار شامل ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کے ترجمان نے کہا کہ علی امین کے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے انہیں گاڑیاں اور جیمر فراہم کیے تھے، اور اگر ان کے استعمال پر کوئی پابندی ہوتی تو پہلے اطلاع دی جاتی۔ اچانک جیمر اور گاڑیاں واپس لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع نے وضاحت کی کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے استعمال کے لیے صرف ایک جیمر دستیاب تھا، اور ضرورت پڑنے پر علی امین سے اضافی جیمر اور گاڑیاں واپس لی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں