ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز آج ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی، خواتین کے لیے خاص کوٹہ اور حفاظتی اقدامات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کروائی جانے والی ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی۔

اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 ای وہیکلز فراہم کیے جائیں گے، جن میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے اور خواتین ڈرائیوروں کی گاڑیوں کا رنگ الگ رکھا جائے گا۔

اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ساتھ ہی گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس کی فیس بھی حکومت کی جانب سے ادا کی جائے گی، جبکہ واجبات پانچ سالہ آسان اقساط میں دیے جائیں گے۔

ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ای ٹیکسی میں پنک بٹن نصب کیا گیا ہے، جو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک ہوگا۔ اسکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی اور پبلک مقامات پر فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں