ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان سے متعلق پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، امریکا مداخلت نہیں کرے گا: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں سنبھال رہا ہے اور وہ اس تنازع میں مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نے پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ احترام قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی میں کردار ادا کریں گے۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ موجودہ صورتحال میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی قیادت کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان معاملات کو بہتر انداز میں سنبھال سکتا ہے۔

امریکی صدر نے اس موقع پر ایران کے جوہری پروگرام پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال کا آپشن بھی موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں