ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان جارحیت کے جواب میں آپریشن غضب للحق جاری، 415 طالبان ہلاک،31 پوسٹوں پرقبضہ

افغانستان کی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے حوالے سے اہم اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق جوابی کارروائیوں میں اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 31 پر قبضہ کر لیا گیا۔

عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان کے اندر 46 مختلف مقامات پر مؤثر فضائی حملے کیے گئے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں