ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حساس معلومات لیک  کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں


اسلام آ باد:

حساس معلومات لیک  کرنے کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے حساس معلومات لیک کرنے کے کیس  میں 4 سرکاری ملازمین کو سزائیں  سنا دیں جب کہ 2 کو بری کردیا گیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ملزم صفدر الرحمان کو 10 سال قید کی سزا اور ملزمان تفضیل الرحمان، محمد وقار، اور محمد طاہر کو 5،5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے ملزمان مجتبی اور محمد اشفاق کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سرکاری ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا، جس میں ملزمان پر حساس معلومات غیر ملکی سفارت خانے کو فراہم کرنے کا الزام تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں