ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد

لندن: بانی تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما  پر برطانیہ میں 1 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کو تیز رفتاری پر 1 ہزار پاؤنڈ یعنی 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد پاکستانی روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ جمائما نے اپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔اس معاملے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر سے گم ہوگیا۔

انہوں نےکہا کہ اکتوبر تک مجھے پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا، جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا، کار بلڈر چلا رہا تھا، قصور وار مجھے ٹھہرا دیا گیا، جمائما نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں