ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محبوبہ مفتی نے ٹرمپ،نیتن یاہو،ایپسٹین کے پوسٹر جلادیے

سری نگر:ایران پراسرائیل،امریکا کے حملے کی مخالفت میں مقبوضہ کشمیر میں کئی مقامات پراحتجاج ہوئے۔

 پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے سری نگر میں اسرائیلی وزیراعظم اورامریکی صدر کے پوسٹرجلائے۔

 اس کے ساتھ ہی انہوں نے آغا روح اللہ اور جنید مٹّوپرایف آئی آر کی مذمت کی۔

پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی پی) کی سربراہ اور جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کو سری نگرمیں احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران محبوبہ مفتی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی درندے ایپسٹن کے پوسٹرجلائے۔

انہوں نے لکھا، جولوگ تمہارے ساتھ امن وامان کے ساتھ کھڑے ہیں، میں ان کے ساتھ امن سے کھڑی ہوں اورجو لوگ تمہاری مخالفت کرتے ہیں، میں قیامت کے دن تک ان کی مخالفت میں کھڑی رہوں گی۔

ان پوسٹرس میں جیفری ایپسٹین بھی ہیں جن کے ایپسٹین فائلز میں ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ تعلقات سامنے آئے تھے۔

 اس دوران پارٹی کے حامیوں نے بھی آیت اللہ علی خامنہ ای کے پوسٹرہاتھوں میں لیے امریکا اوراسرائیل کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔

اس کے ساتھ ہی محبوبہ مفتی نے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ اورجنید مٹّو کے خلاف ایف آئی آرکی مذمت کی اورمیڈیا تنظیموں پرلگی پابندیوں کی بھی تنقید کی۔

 انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرمیں ہندوستانی حکومت کے ذریعہ امریکہ اوراسرائیل کے ذریعہ ایران پرکیے گئے کھلے عام حملے اورشہادت پرخاموش رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ بولنے والے مجرم ہیں اوران کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں