ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے آپریشن ’غضب للحق‘ میں بگرام ایئربیس  کو کامیابی سے نشانہ بنایا، امریکی اخبار

واشنگٹن: امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے آپریشن ’غضب للحق‘ کے دوران افغانستان میں واقع اہم فوجی تنصیب بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں ایئربیس کا ایک طیارہ ہینگر اور دو گودام تباہ ہوئے، جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی منظرعام پر آئی ہیں جن میں مبینہ نقصان کو دکھایا گیا ہے۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ آپریشن کے دوران ایک ہفتے کے اندر افغانستان میں مختلف فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی سے متعلق شواہد متعدد بار عالمی سطح پر پیش کیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں