ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں شہدا کی تعداد 1230 سے تجاوز کر گئی

مشرقِ وسطیٰ: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں انسانی نقصان میں اضافہ ہو گیا ہے اور خطے کے مختلف ممالک میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 1230 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 683 افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر ایران کی جانب سے کیے گئے جوابی حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 6 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ بحرین میں ایک میزائل کے مار گرنے کے بعد صنعتی علاقے میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں 2 کویتی فوجیوں سمیت مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق ہوئے، عمان میں ایک بندرگاہ پر آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے والے پروجیکٹائل حملے کے دوران بھی ایک شخص ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس وقت خطے میں کشیدگی کی شدت اور ہتھیاروں کا استعمال انسانی جانوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے۔ عالمی برادری اس تنازع کے انسانی اور اقتصادی نتائج پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے، اور فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں