ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیل کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور؛ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ ، بجلی ، زراعت اور اشیائے خورونوش مہنگی ہوں گی۔

درخواست میں مزید لکھا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس 15 دن کا اسٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانا غیر قانونی ہے۔

 اوگرا اور وزارت توانائی 15 دن کے پیٹرولیم ذخائر کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں