ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کیس: تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے ملزمان کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی۔ پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 48 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں