ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان سے آج بھی 88 پروازیں منسوخ


کراچی:

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث کئی ملکوں کی فضائی حدود مسلسل بند اور فلائٹ اپریشن متاثر ہے، پاکستان سے آج بھی 88 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

صرف دبئی، ابوظہبی، شارجہ کیلئے آج 57 پروازیں آپریٹ کی جارہی تھیں، کراچی سے دبئی دوحہ ابوظہبی بحرین دمام کی 27 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

 لاہور سے 16، اسلام آباد 22، پشاور 10، ملتان 7، فیصل آباد 4 اور سیالکوٹ سے 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ہفتے کو کراچی لاہور اسلام اباد ملتان پشاور سیالکوٹ فیصل اباد سے مشرق وسطی کی 42 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔

ملتان سے شارجہ کی پرواز جی 9559 روانہ ہوئی تو دبئی ایئرپورٹ پر دھماکے کے باعث پرواز کو واپس ملتان اتار لیا گیا تاہم صورتحال نارمل ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں