ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار


لاہور:

کینٹ پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیا اور شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم ارسلان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں داخل ہو کر زبردستی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، متاثرہ خاتون کے شوہر علی حمزہ کی مدعیت میں نامزد ملزم ارسلان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس پی کینٹ کی بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں